اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ویکی شیعہ سے
(ابنا سے رجوع مکرر)
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی
یو آر ایلhttp://www.abna24.com
نوعیتشیعہ خبریں
ملکیتعالمی اہل بیت اسمبلی
مدیرعالمی اہل بیت(ع) اسمبلی
آغازسنہ 2006ء
موجودہ صورت حالفعال
مقامقم


اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی (اَبنا - ABNA) کا تعلق عالمی اہل بیت اسمبلی سے ہے جس نے اپنی فعالیت کا باقاعدہ آغاز سنہ 2006 عیسوی میں کیا اور اس وقت سے شیعیان عالم کی خبریں 26 زبانوں میں شائع کررہی ہے۔ اس خبر رساں ایجنسی نے سنہ 2012 عیسوی میں ذرائع ابلاغ کے میلے میں بہترین نیوز ایجنسی کے عنوان سے انعام وصول کیا۔

اهمیت و اهداف

ابنا نیوز ایجنسی کا مقصد شیعوں سے مربوط واقعات اور حادثات کی خبروں کو نشر کرنا ہے۔[1]

کامبیا میں شیعوں کی سرگرمیوں پر پابندی کے بارے میں ابنا کی رپورٹنگ پر جمہوری اسلامی ایران نے کامبیا کی حکومت سے گفتگو کر کے اس ملک میں شیعوں کی سرگرمیوں کو قانونی شکل دینے پر آمادہ کیا۔[2] جولائی سنہ 2023ء کو ابنا نے اہل بیت کی محوریت میں میڈیا ایکٹویسٹ اور صحافیوں کی یونین تشکیل دیا۔[3]

سنہ 2010ء میں عرب ممالک میں بیداری اسلامی کی رپورٹینگ پر سعودی عرب اور بحرین نے اس سائٹ کو فلٹر کردیا۔[4]

ثقافتی صفحات

ابنا نیوز ایجنسی میں مذہبی اور ثقافتی امور کے لئے بھی بعض صفحات مختص ہیں جن میں: قرآنی، حدیث،‌ پیغمبر اکرمؐ اور اہل‏‌ بیتؑ کی سوانح حیات، ولایت کے ساتھ، مہدویت، حجاب، وہابیت، ادیان و مذاہب کی شناخت وغیره شامل ہیں۔[5]

تاریخچہ اور زبانیں

ابنا نیوز ایجنسی نے 14 مارچ سنہ 2005ء کو «شیعہ نیوز» کے عنوان سے کام شروع کیا۔ آغاز میں فارسی، عربی اور انگریزی میں کام شروع ہوا۔ اگست 2007ء میں نام تبدیل کر کے اہلبیت نیوز ایجنسی رکھا گیا اور ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے اس کا افتتاح کیا۔[6]

زبانیں

سنہ 2014ء میں ابنا نے 19 زبانوں میں کام کرنا شروع کیا جن میں؛ انگریزی، عربی، فرانسیسی، چینی، فارسی، ہسپانوی، جرمن، روسی، استنبول ترکی، آذری ترکی، اردو، بنگلہ، مالے، ہندی، انڈونیشیائی، سواحلی، میانمار، بوسنیائی اور ہاؤسا شامل ہیں۔[7] اور اس وقت ان زبانوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے۔[8]

ایوارڈ

اہل بیت نیوز ایجنسی نے مختلف میلوں اور مقابلوں میں حصہ لیا اور درج ذیل ایوارڈ حاصل کیا:

  1. نومبر 2012ء میں‌ ایران میں 19ویں انٹرنیشنل نمائش برائے مطبوعات اور نیوز ایجنسی میں برترین نیوز ایجنسی کا ایوارڈ[9]
  2. جون 2012ء میں ایران کے اشراق فلم فیسٹیول میں برترین نیوز ایجنسی[10]
  3. اکتوبر 2012ء ایران کے چھٹے بین الاقوامی ڈیجیٹل میڈیا کے فیستیول میں شیلڈ دریافت کیا[11]
  4. دوسرا قومی اشراق فلم فیسٹیول نومبر 2013ء میں بہترین نیوز ایجنسی کا ایوارڈ[12]
  5. چوتھے انٹرنیشنل مقابلہ ڈیجیٹل میڈیا فروری 2019ء میں بہترین آنلائن میڈیا کا ایوارڈ۔[13]
  6. آٹھواں اربعین عالمی انعام میں نیوز ایجنسی کے فوٹوگرافر کو بہترین فوٹو کا انعام فروری 2023ء۔[14]

حوالہ جات

  1. «نگاهی به فعالیت خبرگزاری ابنا با 19 زبان بین المللی»، خبرگزاری رسا۔
  2. «هجدهمین زبان خبرگزاری ابنا راه‌اندازی شد»، خبرگزاری رسمی حوزه۔
  3. «نخستین گردهمایی بین‌المللی «راویان اهل‌بیت (ع)» در قم برگزار شد»، باشگاه خبرنگاران جوان۔
  4. «سایت ابنا در عربستان و بحرین فیلتر شد»، تابناک۔
  5. «نگاهی به فعالیت خبرگزاری ابنا با 19 زبان بین المللی»، خبرگزاری رسا۔
  6. «نگاهی به فعالیت خبرگزاری ابنا با 19 زبان بین المللی»، خبرگزاری رسا۔
  7. «نگاهی به فعالیت خبرگزاری ابنا با 19 زبان بین المللی»، خبرگزاری رسا۔
  8. «درباره ما» خبرگزاری ابنا۔
  9. «برترین‌های نمایشگاه مطبوعات و خبرگزاریها معرفی شدند»، خبرگزاری مهر۔
  10. «جشنواره فیلم اشراق و انتخاب عجیب یک پایگاه خبری به عنوان خبرگزاری برتر»، ممتاز نیوز۔
  11. «ششمين جشنواره بين المللي رسانه های دیجیتال»، باشگاه خبرنگاران جوان۔
  12. «فهرست برندگان دومین جشنواره سراسری فیلم حوزه»، سایت جشنواره فیلم اشراق۔
  13. «معرفی برترین های سوگواره بین المللی مهر محرم در سمنان»، خبرگزاری صدا و سیما۔
  14. «تجلیل از عکاس خبرگزاری ابنا به عنوان برگزیده هشتمین جایزه جهانی اربعین»، خبرگزاری ابنا۔

مآخذ

بیرونی روابط