آیت صلوات

ویکی شیعہ سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
آیت صلوات
آیه صلوات.jpg
آیت کی خصوصیات
آیت کا نام: صلوات
سورہ: احزاب
آیت نمبر: 56
پارہ: 22
صفحہ نمبر: 426
مضمون: پیغمبر اکرمؐ


آیت صلوات، سورہ احزاب کی آیت نمبر ٥٦ ہے. اس آیت کا مضمون یہ ہے کہ خداوند اور فرشتے پیغمبر اسلام(ص) پر صلوات بھیجتے ہیں اور مومنوں سے بھی چاہتے ہیں کہ وہ بھی پیغمبر(ص) پر صلوات بھیجیں. بہت سے اہل شیعہ اس آیت کو سن کر صلوات بھیجتے ہیں.

عربی اور ترجمہ

ان اللہ و ملائکتہ یصلون علی النبی یا ایھا الذین آمنوا صلوا علیہ و سلموا تسلیماً

اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے پیغمبر(ص) پر درود بھیجتے ہیں، اے ایمان والو! ان پر درودو بھیجو اور سلام کرو اور اس کے فرمان کے آگے سرتسلیم خم رہو.

نماز مغرب کی تعقیبات میں سے ایک یہ ہے کہ اس آیت کی تلاوت کی جائے.[1]ایران کی شیعہ مساجد میں ہر نماز کے بعد ایک آدمی اونچی آواز میں اس آیت کی تلاوت کرتا ہے اور باقی مسجد میں حاضر تمام افراد تین بار صلوات پڑھتے ہیں.

حوالہ جات

  1. مفاتیح الجنان، تعقیبات مختص نماز مغرب