"ويکی شيعه:ہفتہ وار منتخب مقالے/2020/21" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی شیعہ سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
(«'''فِطرہ''' یا '''فطرانہ''' جسے '''زکات فطرہ''' بھی کہا جاتا ہے، اسلام کے واجب اح...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
 
 
(کوئی فرق نہیں)

حالیہ نسخہ بمطابق 08:24, 17 مئی 2020

فِطرہ یا فطرانہ جسے زکات فطرہ بھی کہا جاتا ہے، اسلام کے واجب احکام میں سے ایک ہے جس کے معنی عید فطر کے دن مخصوص مقدار اور کیفیت میں مال ادا کرنے کے ہیں۔ فطرہ کی مقدار ہر شخص کے لئے سال کے غالب خوراک میں سے ایک صاع (تقریبا 3 کیلوگرم) گندم، جو، کھجور یا کشمش یا ان کی قیمت ہے۔

ہر بالغ اور عاقل شخص جو اپنے اور اپنے اہل و عیال کے سال بھر کا خرچہ رکھتا ہے اس پر اپنے اور اپنے اہل عیال کا فطرہ کا ادا کرنا واجب ہے۔ فطرہ کی ادائیگی کا وقت نماز عید فطر یا اسی دن ظہر کی نماز سے پہلے تک ہے۔

فطرہ کا مصرف اکثر فقہاء کے نزدیک زکات کے مصرف کی طرح ہے۔ احادیث کے مطابق فطرہ روزے کی تکمیل اور قبولیت، اسی سال انسان کی موت سے نجات اور زکات مال کی تکمیل کا باعث ہے۔ تفصیلی مضمون