"صعصعۃ بن صوحان" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی شیعہ سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
(«{{زیر تعمیر}} {{خانہ معلومات اصحاب ائمہ | عنوان =صعصعۃ بن صوحان | تصویر...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 18:25, 8 دسمبر 2018

صعصعۃ بن صوحان
مسجد صعصعه.jpg
کوفہ میں مسجد صعصعہ بن صوحان
خانہ معلومات اصحاب ائمہ
نام: صعصعۃ بن صوحان
نسب: عبدالقیس
مشہوراقارب: زید بن صوحان
جائے پیدائش قطیف
محل زندگی: کوفه
وفات: معاویہ کا دور حکومت، تقریبا 70ھ
محل وفات: تقریباً 70ھ
اصحاب: امام علی و امام حسن

صَعْصَعۃ بن صَوحان امام علیؑ کے جلیل القدر اصحاب میں سے ایک ہیں۔ آپ نے جمل، صِفّین اور نَہرَوان میں شرکت کی۔ صعصعہ خطابت میں بہت مہارت رکھتے تھے اور اس مہارت سے امام علیؑ کا دفاع کرنے اور معاویہ پر تنقید کرنے کے لیے استفادہ کیا۔ امام علیؑ نے صعصعہ کو اپنے جلیل القدر اصحاب میں سے قرار دیا ہے۔ امام صادقؑ نے بھی انہیں ان انگشت شمار افراد میں شامل کیا ہے جن کو علیؑ کی صحیح معنوں میں معرفت تھی۔